19 جولائی 2012 - 19:30

جمھوری اسلامی ايران كی بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كی افتتاحی تقريب مصلائے امام خمينی كے مركزی ہال میں منعقد ہوئی اس تقريب میں صدر مملكت ،ثقافت اورارشاد اسلامی كے وزير كے علاوہ قرآنی ماہرين كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔

ابنا: بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كی افتتاحی تقريب منعقد ہوئی جس میں صدر محمود احمدی نژاد، ثقافت و ارشاد اسلامی كے وزير سيد محمد حسينی كےعلاوہ قرآنی ماہرين كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔

یہ تقريب رات9 بجے كر 40 منٹ پر مصلائے امام خمينی كے مركزی ہال میں شروع ہوئی ۔ قومی ترانے كے بعد ايران كے بين الاقوامی قاری سيد جواد حسينی نےقرآن كريم كی تلاوت كی اس كے بعد ثقافت اور ارشاد اسلامی كی وزارت كے قائم مقام سيد حميد محمدی نے خطاب كيا جس میں حاضرين كو خير مقدم كہا گيا ہے ۔

.......

/169